شہریوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں:چودھری جعفراقبال

 بسنت سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کافیصلہ  قابل تحسین  ہے 
 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی وسینیٹر چودھری محمد جعفراقبال نے ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی بزدلانہ،انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل قرار دیتے ہوئے کہاکہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردی کی بدترین شکل ہے جس کاکوئی مذہب ،کوئی اخلاق اور کوائی جواز نہیں، بلوچستان ،خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے عناصر ملک دشمن عناصر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اس افسوسناک واقعے کے بعد بسنت سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کافیصلہ ایک ذمہ دار،بروقت اور قابل تحسین اقدام ہے جس سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور دکھ درد میں شراکت کا عملی اظہار ہوتا ہے