دہشتگرد اور شرپسند عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،چودھری جعفراقبال

دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے والوں کوناکامی ہوگی،علماء اور عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،سابق ڈپٹی سپیکر
 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماو سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی و سینیٹرچودھری محمد جعفراقبال نے جنوبی وزیرستان لوئر میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیت علماء اسلام آباد کے رہنمامولانا سلطان محمود کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کا نشانہ علماء اور مشائخ سمیت ہر پاکستانی ہے، علماء اور مشائخ پر حملے اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں اعتدال پسند اور خواج کیخلاف سوچ کو ختم کرنے کیلئے فتنہ الخوارج مسلسل دہشتگردی کررہاہے، یہ واقعہ محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ اعتدال پسند،پرامن اور جمہوری فکر پر حملہ ہے،باجوڑ کے بعد جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص کے حاملے خطے میں نفرت کے بجائے محبت اور انتشار کے بجائے امن کے داعی علماء پرپے درپے حملے تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے والوں کوناکامی ہوگی،علمائو مشائخ اور پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا سلطان محمود پر حملے کے بعدیہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ  دہشتگردوں کا دین ،اسلام اور علماء سے کوئی تعلق نہیں ہے، فتنہ الخوارج ہر پاکستانی کو نشانہ بناناچاہتاہے جواس کی کی سوچ اور فکر سے متصادم ہو۔مسلم لیگی رہنماچودھری محمد جعفراقبال نے مزیدکہاہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی ایک ناسور ہے جس نے ملک وقوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہمسایہ ملک کی آشیر باد سے دہشتگردعناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں مگر پاک فوج ہمیشہ دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں اورکررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی جیسے بزدلانہ واقعات پاکستان کے استحکام،امن او ربھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے،ہماری بہادر افواج اس دہشتگردی اور انتہاپسندی میں ملوث عناصرکاقلع قمع کرکے انشاء اللہ انہیں نشان عبرت بنائے گی اوریہ دہشتگرد اور شرپسند عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،پاکستانی قوم پاک افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔