معصوم جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن : ایاز صادق

 بی این پی جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت‘جانی نقصان پر اظہار افسوس
 خودکش حملے میں اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا:اسپیکر
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ ، سریاب روڈ پر بی این پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خودکش حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ا یک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خودکش حملے میں  سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ سپیکر نے دہشت گردی کی اس کارروائی کو انتہائی بزدلانہ اور شرمناک فعل قرار دیااور کہا  کہ معصوم شہریوں اور سیاسی ورکرز کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، فتنہ الہندستان کے خوارج بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، دھشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی