بھیانک جرم میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم یکجہتی اور متحد ہے
اسلام آباد(یواین پی) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، ہم اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل شدید رنجیدہ ہے، یہ دہشتگرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں،ہم اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں، پوری قوم، حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پْرعزم ہے۔ سلیم مانڈوی والانے کہا کہ دہشتگردی کے اس بھیانک جرم میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم یکجہتی اور متحد ہے۔