ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

2025 کے طلبہ سے ناانصافی کا ازالہ،میرٹ لسٹ ازسرِ نومرتب کرنیکامطالبہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)ایم ڈی کیٹ کے طلبہ نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ 2025 میں بہتر سکور کے باوجود انکا میڈیکل کالجز میں داخلہ نہیں ہو پا رہا۔ 2024 میں نسبتاً آسان MDCAT ہونے پرگزشتہ سال کے امیدواروں کی بڑی تعداد نے میرٹ لسٹ کو بھر دیا ہے۔ 70 فیصد داخلے 2024 کے امیدواروں کو مل رہے ہیں، 2025 کے نتائج والوں کوصرف 30 فیصد داخلے ملنا ناانصافی ہے۔ طلبہ نے کہا جس طرح 2021 میں پی ایم ڈی سی نے ایکوولنس فورمولا لگا کر 2020 اور 2021 کاتوازن برقرار کیا تھا، اسی طرح 2024 میں 15 پرسنٹ ایکوولنس لگا کر طلبہ کوسلیکشن لسٹ میں شامل کیا جائے۔ قانون کے مطابق MDCAT کی ویلیڈیٹی صرف ایک سال ہونی چاہئیلہذا جو طلبہ ایم ڈی کیٹ 2025 امتحان میں شامل ہوئے اس سال صرف انکا ہی حق ہے ایکشن کمیٹی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، فیڈرل ہیلتھ منسٹر، PMDC اور UHS کے عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل حل کر کے میرٹ لسٹ کو ازسرِ نو ترتیب دیا جائے تاکہ 2025 کے طلبہ کیساتھ ناانصافی کا ازالہ ہوسکے۔