ہائیڈر یونین کا پریس کلب کے باہر نجکاری کیخلاف احتجاج

نجکاری  کی بجائے ملازمین کی بھرتی کرکے مسائل حل کئے جائیں:خورشید احمد
لاہور(خصوصی رپورٹ ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سراپا احتجاج،بزرگ رہنما خورشید احمد کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاج، نجکاری کے خلاف پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ،احتجاج میں لیسکو ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، مظاہرین کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ،مظاہرین کا وفاقی حکومت سے نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ۔جنرل سیکرٹری خورشید احمد کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی منافع بخش ادارہ ہے جسے حکومت نجی کمپنیوں کو بیچ رہی ہے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 8 سال سے بھرتی نہیں ہوسکی، ملازمین کی تعداد کم اور کام کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔کام کے بے جا بوجھ کے باعث حادثات بڑھ رہے ہیں اور ملازمین کی جانیں جا رہی ہیں، نجکاری کرنے کی بجائے ملازمین کی بھرتی کرکے مسائل حل کئے جائیں۔