سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس ایل پی جی سلنڈرز کا سٹاک ختم

مذاکرات کامیاب ہونے پر دوبارہ صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز دیئے جائیں گے
ؑ؁لاہور(آئی این پی )سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس ایل پی جی سلنڈرز کا سٹاک ختم ہو گیا۔ سپلائرز نے قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سے کمپنی کو سلنڈرز کی ڈلیوری روک دی جس کے باعث سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاس ایل پی جی سلنڈرز کا سٹاک ختم ہو گیاہے۔رپورٹ کے مطابق  ایل پی جی سلنڈرز کے سپلائرز نے اوگرا کے مقررہ کردہ ریٹ پر سلنڈرز فراہم کرنا تھیجس کے بعدسوئی ناردرن گیس کمپنی ڈلیوری چارجز کیساتھ صارفین کو سلنڈرز دے رہی تھی،سٹاک کی عدم فراہمی کی وجہ سے صارفین کو ڈلیوری مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام اور سپلائرز کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے،مذاکرات کامیاب ہونے پر دوبارہ صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز دیئے جائیں گے۔  واضح رہے کہ لاہور میں کسی بھی جگہ پر اوگرا کے مقررہ ریٹ پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی،پرائیویٹ ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں نے من مرضی کی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔