گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز نصب،شہری خطرے میں

عیسیٰ چوک (خصوصی رپورٹ )شکرگڑھ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سکول وینز میں ایل پی جی سلنڈرز نصب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان غیر محفوظ سلنڈرز کے باعث شہریوں اور بچوں کی جانیں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے اس سنگین مسئلے پر تاحال خاموش ہیں، جیسے کسی بڑے سانحے کے منتظر ہوں۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ میاں عدنان عاطف اور ڈپٹی کمشنر نارووال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ایسی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں۔