شکارپور کے منچر شیخ علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، 9 ڈاکو مارے گئے
شکارپور کے منچر شیخ علاقے میں گزشتہ روز ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں کچے کے 9 مشتبہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، آپریشن کے دوران علاقے میں بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ ڈاکوؤں کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف یہ کارروائی جاری ہے اور علاقے میں پولیس کی موجودگی مسلسل برقرار ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ آپریشن کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں۔