شکارپور میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور 7 سالہ بیٹی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مقتول کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان زمین کے تنازع کا نتیجہ ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔