آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دے دی

ویب ڈیسک:ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

 پاکستان کی ٹیم 118 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور 18.1 اوورز میں 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔ مارکس اسٹوئنس نے 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جو ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں نصف سنچری تھی۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب میٹ شارٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد جیک فریزر میکگرک نے 18 رنز بنائے اور 30 رنز پر دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 9 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ حسیب اللّٰہ 24 رنز اور عثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 91 رنز پر گری جب بابر اعظم 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی آخری وکٹ 117 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی 12 رنز، جہانداد خان 5 رنز اور سفیان مقیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرن ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ محمد رضوان کو آرام دینے کے بعد سلمان علی آغا نے کپتانی کی، اور حسیب اللّٰہ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل تھے۔آسٹریلیا نے اس میچ میں کامیابی حاصل کر کے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔