پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی آج متوقع تھی، تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہونا بھی اس منسوخی کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر تک متوقع ہے۔ یاد رہے کہ محسن نقوی نے 26 جنوری کو اسلام آباد میں وزیراعظم اور پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں اس اہم معاملے پر مشاورت کی گئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے ہو رہا ہے، اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو، سری لنکا میں کھیلے گی۔