سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، تباہی، تعلیمی ادارے بند

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، تباہی، تعلیمی ادارے بند

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔

 یمنبع شہر میں شدید موسمی حالات کے باعث نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے، اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں کئی عمارتوں کی چھتیں منہدم ہوگئیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے علاوہ، ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ موسلا دھار بارش کا نظام دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر، جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اور تمام کلاسز آن لائن ہو رہی ہیں تاکہ طلبہ و عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے، یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بعد کیا گیا ہے۔ادھر، مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئی ہیں۔