جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار

نوشہروفیروز(آئی این پی ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  رہنما غلام مرتضی جتوئی کو نوشہروفیروز  میں گرفتار کر لیا گیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضی جتوئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا۔پولیس نے کہا کہ الیکشن 2024 میں پی پی کارکن کی ہلاکت پر غلام مرتضی جتوئی اور دیگر پر مقدمہ درج ہے۔