اسلام آ باد(آئی این پی ) سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کیڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع سے ادائیگی کا توازن بہتر ہوگیا۔جاری سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا حجم کم ہو کر ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گیا جو اس سے قبل 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی جاری سہ ماہی میں مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی تھیں۔اس بیرونی ادائیگی کی رقم میں 3ارب ڈالرزکاسعودی عرب کاڈپازٹ بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپاذٹ کی مدت میں مسلسل 3 بار 2022 ،2023 اور2024 میں ایک ایک سال کی توسیع کی جاچکی ہے۔