سعودی عرب کے3 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہیں، 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنیکا معاہدہ کیا تھا
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے3ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی، سعودی عرب کے3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت جمعرات کو پوری ہورہی تھی ۔سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے، سعودی عرب نے2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنیکا معاہدہ کیا تھا۔