درریائے میں پانی کا بہا ئو58 ہزار300 کیوسک ہوگیا‘گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے:ماہرین
اسلام آباد(آئی این پی ) بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنے ڈیم خالی کیے۔ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت پانی کا بہا ئو58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، بھارت ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہائو صفر ہوسکتا ہے۔آبی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے۔