راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، سپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے سپل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کے حوالے سے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔