بہنوں نے بتایا بانی سے کوئی بات نہ کرے تو وہ ذہنی پریشان ہو جاتے ہیں، حکومت پر احسان کر دیا
28ویں کے بعد 29ویں ترمیم بھی آئے گی، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا :سینیٹر کابیان
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی کی بہنوں نے ایسا کام کر دیا جس کا حکومت کے دماغ میں بھی نہیں تھا، بہنوں نے بتایا بانی سے کوئی بات نہ کرے تو وہ ذہنی پریشان ہو جاتے ہیں بانی کی بہنوں نے کمزوری بتا کر حکومت پر احسان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی پی ٹی آئی والے اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں یہ لوگ ملک سے محبت نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاست دانوں کے آپس کا ہے اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ 28ویں ترمیم کے بعد 29ویں ترمیم بھی آئیگی، مائنس ون پر مان جائیں تو بات بن سکتی ہے۔