یہ تو 12 ارکان نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں‘ ایازصادق کی بات پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب کسی نامعلوم رکن کے پیسے زمین پر گر گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صورتحال کو خوشگوار انداز میں سنبھالتے ہوئے گرے ہوئے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے یہ پیسے زمین سے ملے ہیں۔سپیکر کے اعلان پر ایوان میں موجود متعدد اراکین نے پیسے لینے کے لیے اپنے ہاتھ کھڑے کر دیے۔ اس غیر متوقع منظر پر اسپیکر ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے کہا یہ تو 12 ارکان نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، جس پر پورا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔اس دلچسپ واقعے نے چند لمحوں کے لیے ایوان کی سنجیدہ فضا کو خوشگوار بنا دیا اور اراکین اسمبلی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق میں مصروف ہو گئے