قومی اسمبلی :ایک رکن کے پیسے گرے، سپیکرکے پوچھنے پر12ارکان کاملکیت کادعویٰ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایک رکن کے پیسے زمین پر گرے جو سپیکر تک پہنچے، سپیکر ایازصادق نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں یہ کس کے ہیں۔اس پر ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین نے پیسوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کیلئے ہاتھ کھڑے کیے جس پر سپیکر نے کہا یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔سپیکر کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔