میری آواز استعمال کر کے لوگوں سے پیسے مانگے گئے: سپیکر قومی اسمبلی

اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا  میں نے پیسے نہیں مانگے:ایازصادق‘ روزانہ کی بنیاد پر یہ جرائم ہو رہے ہیں:  شازیہ مری :قومی اسمبلی میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بناکر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ میری آواز بنا کر کسی نے کسی سے پیسے مانگے، اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں نے نہیں مانگے۔ رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا روزانہ کی بنیاد پر یہ جرائم ہو رہے ہیں‘دوران اجلاس اعجاز الحق نے کہا کہ میرے پاس 19 چالان آئے ہیں،کل بھی ایک چالان آیا جس پر ایم این اے عالیہ کامران نے کہا کہ یہ پیسے کسی اکانٹ میں تو جاتے ہیں، کتنے اکائونٹ پتہ لگائے گئے۔طلال چودھری  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر رینٹ اے اکانٹ چل رہا ہے، ہم اس متعلق تمام لوگوں کا پتا لگا رہے ہیں۔اختیار بیگ نے بتایا کہ ہم نے اس متعلق اسٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا ہے۔