ستوکتلہ،ہربنس پورہ ،مزنگ ،اسلامپورہ ، مغلپورہ ،راوی روڈ پر شہری لٹ گئے،دومقامات پر گاڑیاں چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ میں سلیم سے 1لاکھ 85ہزار و موبائل ،ہربنس پورہ میں نیاز سے 1لاکھ 70 ہزار وموبائل،مزنگ میں اختر سے 1 لاکھ 65ہزارو موبائل ،اسلامپورہ میں وجاہت سے1 لاکھ 45ہزار و موبائل ، مغلپورہ میں راحیل سے 1 لاکھ 40 ہزار و موبائل،راوی روڈ پر اکرم سے 1 لاکھ 35ہزار،موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ریس کورس اور سندر سے گاڑیاں لٹن روڈ ،گرین ٹائون اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔