جیب تراش نے شخص کی سوا لاکھ نقدی نکال لی،خاتون وکیل کاپرس چوری
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)چوروں ا ور جیب کتروں نے تین وارداتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔ چوروں نے خا تون بار ممبر کا پرس ہی چوری کر لیا۔ تفصیل کے مطابق چوروں اور جیب کتروں نے تین مختلف واقعات میں ایک گھر سمیت تین مختلف مقامات پر وارداتیں کی چوروں نے بار ایسوی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ ظہرانہ کی تقریب میں خا تون بار ممبر ( ر) کا پرس ہزاروں روپے نقدی، لائسنس اور اے ٹی ایم کارڈ سمیت چوری کر لیا ،دوسری واردات میں دو خواتین اور ایک مرد پر مبنی تین رکنی گینگ نے 435ای بی میں بیوہ خا تون کے گھر میں چوری کی ملزمان گھر میں موجود 50ہزار روپے نقدی اور 2تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، تیسرے واقعہ میں عظیم ا ?باد کے قریب واقع شادی ہال میں آ ئے شخص کے سوا لاکھ روپے چوری ہو گئے جیب تراش نے مرتضی ٹا ئون کے رہائشی محمد اقبال کی جیب سے ایک لاکھ 30ہزار روپے لوٹ لیے اور فرا رہو گئے تینوں وارداتوں میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔