چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)چوروں نے جیولرز، بیکری اور الیکٹرک سٹور کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، لاکھوں کی نقدی اور تاروں کے کوائلز چوری کر لئے،گزشتہ شب چوروں نے اوکانوالہ روڈ پر واقع شفیع جیولرز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے پانچ تولے طلائی زیورات، پانچ لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی ، علاوہ ازیں چوروں نے بھٹہ الیکٹرک سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے تاروں کے کوائلز چوری کر لئے، دریں اثناء گزشتہ شب چوروں نے کسووال میں واقع نجی بیکری کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی۔