سمگلنگ ،ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈائون، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ ملزم لیاقت ،نعیم اور امان اللہ کو لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ لیاقت نے شہری کو نیوزی لینڈ ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 39 لاکھ ہتھیائے۔نعیم نے شہری کو کینیڈا ملازمت ویزہ کا جھانسہ دیکر 25 لاکھ بٹوریجبکہ ملزم امان اللہ شہری سے سعودی عرب ملازمت ویزہ کے نام پر 3 لاکھ روپے ہڑپ کر گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔