لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اہم گرجا گھروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے اسمبلی آف گاڈ چرچ، اور دیگر اہم چرچز کو چیک کیادوران وزٹ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیاسیکورٹی پر مامور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایت دی اس موقع پر متعلقہ منتظمین سے ملے، ایس ایچ اوز نے سیکورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرجا گھروں میں عبادت کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہیمشکوک افراد اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھیں اور فوری ایسی اطلاع افسران کو دیں گرجا گھروں کے گرد و نواح سمیت اہم مقامات پر موثر پیٹرولنگ کی جا رہی ہے، تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے