دیپالپور (خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ریجنل آفیسر ایس پی راجہ فخر بشیر کی کمان میں خصوصی سنیپ چیکنگ کے دوران پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کی مختلف چوکیوں نے کارروائیاں کیں۔ پٹرولنگ پولیس چوکی چک نمبر 48/2-L کی ٹیم نے 2 مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری صادق کو گرفتار کیا جبکہ پٹرولنگ چوکی میراں شاہ کی ٹیم نے عدالتی مفرور طاہر کو حراست میں لیا۔ اسی طرح پٹرولنگ چوکی حسن گہلن کی ٹیموں نے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان حنیف، انس اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ صدر اوکاڑہ، تھانہ گوگیرہ اور تھانہ بصیر پور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔