سیدوالا (کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس اہلکار، واپڈا یوٹیلیٹی سٹور اور دیگر کئی اداروں کے ملازمین سمیت 30 سے زائد شہریوں سے سر شام سیدوالا بچیکی بائی پاس پر ناکہ لگاکر 6 ڈاکوں نے درجنوں موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی لوٹ لی ،ڈاکو مسلسل دو گھنٹے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزیلیتی رہی،دیگر واقعات میں ہوٹل مالک آ دتہ کو رات کی تاریکی میں لوٹ لیا اور پہرا دیتے چوکیدار رستم کو بھی لوٹنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔