ائیرپورٹ بند، ہوائی فائرنگ ، ہرطرف خوف و ہراس ہے :کنٹری ہیڈ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)باغی جماعت حیات التحریر الشام کے شام پر قبضے کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے۔ایئر پورٹ کی بندش کے باعث شام میں تقریباً 250 پاکستانی پھنس کر رہ گئے۔کنٹری ہیڈ شام ونگز طارق سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ملک پر قبضے کے بعد ایئر پورٹ بند کر دیا ہے۔زائرین کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ کے باعث زائرین میں خوف و ہراس ہے۔خیال رہے ہر سال لاکھوں پاکستانی زائرین مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق اور شام کا سفر کرتے ہیں۔