شام ایک گڑبڑ ہے، لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ،یہ ہماری لڑائی نہیں ہے، انہیں کھیلنے دو، اس میں شامل نہ ہو ،سوشل میڈیا پرپیغام
واشنگٹن (آن لائن)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کی کشیدہ صورتحال سے امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں۔ دوسری جانب روس، ایران اور ترکیہ نے شام میں جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کردیا۔الجزیرہ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اشارہ دیا ہے کہ ان کے زیرانتظام امریکا شام میں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی میں کسی بھی قسم کی مداخلت بند کر دے گا۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے باغیوں کے اس اچانک حملے کا ذکر کیا جس نے شام کے تنازع میں جنگ کے خطرات کو دوبارہ جنم دیا ہے۔ٹرمپ نے اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے تمام کیپیٹل لیٹرز حروف کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’شام ایک گڑبڑ ہے، لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ہے، امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے، یہ ہماری لڑائی نہیں ہے، انہیں کھیلنے دو، اس میں شامل نہ ہو‘۔