60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے

کراچی(آئی این پی ) 60سے زائد عمرہ زائرین، جنھیں پرواز ایس وی 700 کے ذریعے گذشتہ روز کراچی پہنچنا تھا، سعودی عرب میں پھنس گئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز جن ساٹھ عمرہ زائرین کو پہنچنا تھا انھیں جہاز چھوٹا ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔ متاثرہ عمرہ زائرین میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنھیں احتجاج کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو اب متبادل پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔