لندن سے ممبئی جانیوالے 250 سے زائد مسافر ترکی میں پھنس گئے

 استنبول (آئی این پی) لندن سے ممبئی جانے والے 250سے زائد مسافر ترکی میں پھنس گئے۔ غیر ملکی  میڈیا کے مطابق لندن سے ممبئی جانے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز VS358کے 250سے زائد مسافر ترکی کے دیارِ بکر ایئر پورٹ پر39گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق یہ پرواز 2اپریل کو ایک ہنگامی طبی لینڈنگ کے باعث دیارِ بکر ایئر پورٹ پر اتری تھی، تاہم لینڈنگ کے بعد طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اسے معائنے کے لیے روک لیا گیا۔