کیمپ جیل کا قیدی ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان میں واقع کیمپ جیل کا قیدی جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ شادمان میں واقع کیمپ جیل کا قیدی غلام مرتضی جاں بحق ہوگیا جیل حکام کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج تھا،طبیعت خراب ہونے پر غلام مرتضیٰ کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہو سکاپولیس نے ضروری کارروائی کے بعد قیدی غلام مرتضی کی لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔