سیشن جج کا کوٹ لکھپت ، کیمپ جیل لاہور کا دورہ ، 30 قیدی رہا

 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کے احکامات پر کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل لاہور سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 30 قیدیوں کو رہا کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے عدالتی ٹیم کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر اور سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور ظہیر احمد ورک نے جیل کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران جج صاحب نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، جن میں کچن، خواتین بیرکس، مختلف قیدیوں کی بیرکس اور جیل ہسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے مجموعی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیابعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کے احکامات پر قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل سے 7 جبکہ کیمپ جیل لاہور سے 23 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، جو معمولی جرائم میں ملوث تھیڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے جیلوں میں بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر، سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور ظہیر احمد ورک اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔