کیمپ جیل:قیدی کی طبیعت ناساز ،ہسپتال میں چل بسا

متوفی کی شناخت 32 سالہ زین پرویز کے نام سے ہوئی، لاش مردہ خانے منتقل
 لاہور (کرائم رپورٹر) شادمان کیمپ جیل کا ایک قیدی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 32 سالہ زین پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، جہاں مزید کارروائی جاری ہے۔