حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 314 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئیریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 314 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 342 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 118 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 224 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔