پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1578 حادثات

لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1578 ٹریفک حادثات پر ریسپانس کیا۔ ان میں 848 افراد شدید زخمی ہوئے اور فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں منتقل کیے گئے۔ 1027 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔ زیادہ تر حادثات (76 فیصد) موٹر سائیکلز سے ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرین میں 1028 ڈرائیور، 81 کم عمر ڈرائیور، 669 مسافر اور 191 پیدل شامل تھے۔ لاہور میں 268، ملتان میں 109 اور فیصل آباد میں 106 حادثات رپورٹ ہوئے۔ زخمیوں میں 1490 مرد اور 398 خواتین شامل ہیں، جن میں 321 افراد کی عمر 18 سال سے کم، 1050 افراد 18 سے 40 سال اور 517 افراد 40 سال سے زائد ہیں۔ حادثات میں 1596 موٹر سائیکل، 112 آٹو رکشے، 152 کاریں اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں