سگیاں : 15 پر ڈکیتی ، رکشہ چھینے کی جھوٹی کال

ملزم وسیم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکالوگوں کے ادھار سے بچنے کے لیے جھوٹی کال کی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ سگیاں میں 15 پر ڈکیتی اور چنگ چی رکشہ چھینے جانے کی جھوٹی کال دینے والا ملزم کو گرفتار کرلیا جھوٹا کالر کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر رکشہ چھین کر فرارہوگئے پولیس کے مطابق سگیاں پولیس نے 15کی کال پر فوری ریسپانس دیادوران پوچھ گچھ ملزم وسیم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکالوگوں کے ادھار سے بچنے کے لیے جھوٹی کال کی،اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر کے  مطابق کالر نے رکشہ سگیاں دریا کی سائڈ پرچھپا دیا تھا،شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے کالر وسیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے بروقت ریسپانس اور موقع پر درست تفتیش کرنے پر انچارج چوکی سگیاں سب انسپکٹر نعمان کو شاباش دی15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں، عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔