سگیاں پولیس نے 15 پر رابری کی جھوٹی کال دینے والا کالر گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی سگیاں پولیس نے 15 پر رابری کی جھوٹی کال دینے والا کالر گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق۔شکیل نامی کالر نے 15پر کال کی کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور  اس سے گن پوائنٹ 11 ہزار کی رقم چھین کر فرار  ہو گئے ہیں ایس پی سٹی کی ہدایت پر چوکی سگیاں پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا اور وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا گیا مگر کوئی واردات کا کوئی سراغ نہ ملا جس پر کالر سے تفتیش کی گئی تو اس سے اعتراف کیا کہ اس نے گھر میں پیسے دینے تھے جو خرچ کر بیٹھا گھر والوں کے پریشر کی وجہ سے  اس نے جھوٹی کال کی  تھی جس پر پولیس نے شکیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔