باراتیوں کی ہوائی فائرنگ ، 10سالہ بچہ زخمی

مانگا منڈی پولیس کی کارروائی ، واقعہ میں ملوث ملزم محمد وقاص کوگرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں نجی شادی ہال کے باہر باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے 10سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے میں نجی شادی ہال کے باہر باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے 10سالہ عبداللہ زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمی عبداللہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم محمد وقاص کوگرفتار کرلیا ۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مانگا منڈی پولیس نے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کرلیا۔ملزم محمد وقاص نے شادی ہال کے باہر ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر بچہ زخمی ہو گیا تھا۔ملزم محمد وقاص ہوائی فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔زخمی عبداللہ کوٹ اسد اللہ خاں کا رہائشی اوربارات کے ساتھ آیا تھا۔اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ کرنا قانونا جرم ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔