شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیر گڑھ میں آوارہ بائولے کتے کے کاٹنے سے 10سالہ طالبعلم شدید زخمی ہوگیا، جسے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انہوں نیوزیراعلیٰ مریم نواز شریف ،کمشنر ساہیوال ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ، سی ای او ہیلتھ سے آوارہ/ باو لے کتوں کے انسداد کیلئے سپیشل ٹیم بھیجنے کا مطالبہ کیا۔گزشتہ روزہ مہر نور سٹی شیر گڑھ کا رہائشی 10 سالہ محمد نعمان ولد محمد جاوید دن 11 بجے ٹیوشن پڑھنے کے بعد واپس گھر آ رہا تھا کہ تھانے کے قریب آوارہ/باو لے کتے نے بچے پر حملہ کرکے اسے بری طرح بھنبھوڑ ڈالا۔ شدید زخمی بچے کی چیخ وپکار پراہلخانہ نے بچے کی جان بخشی کروائی۔