ملزم نے بچے کو اس کے باپ سے رنجش کی بنا پر قتل کیااورلاش بوری میںکچرے پرپھینک دی
کبیر والا (آئی این پی) کبیر والا میں دو روز قبل اغوا ہونے والے دس سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ قاتل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق کبیر والا میں دو روز قبل 10 سالہ بچہ اغوا ہوگیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز اسی لاش ملی ہے، پولیس نے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے کچرے میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو اس کے باپ سے رنجش کی بنا پر قتل کیا۔