باراتیوں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

تلونڈی(خصوصی رپورٹ )بارات میں اندھا دھند فائرنگ، نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ کھوکھر اشرف میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی فائرنگ سے نوجوان حمزہ شدید زخمی ہوا۔اسے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ باراتیوں کی جانب سے کی گئی، تاہم ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔