ٹیم موومنٹ کے دوران میٹروبس صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند رہے گی
سری لنکن ٹیم کی سرینگر ہائی وے پر آمد و رفت کے سلسلے میں ٹریفک ایڈوائزری جاری
راولپنڈی،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 13 نومبر تک ٹرائی نیشن او ڈی آئی سیریز کے سلسلہ میں جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس ٹیم موومنٹ کے درمیان بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،ذرائع کے مطابق ٹیم موومنٹ کے دوران میٹروبس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند رہے گی ،جبکہ کرکٹ میچ کے دوران تین سٹیشن ،ختم نبوت،آئی جے پی اور سسکتھ روڈ میٹروبس سٹیشن بند رہیں گے،میٹروبس ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے اتوار کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد و رفت کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک کے متبادل راستے (ڈائیورشنز) بنائے جائیں گے اور کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی سست ہو سکتی ہے،آئی ٹی پی حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹیم کی آمد و رفت کے دوران کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔