وفاق خیبرپختونخوا کا قرض دار ہے:صوبائی مشیرخزانہ

 وفاق سے ہمیں 93ارب روپے ملے ہیں، پنجاب کے پاس سوائے ٹک ٹاک کے کچھ بھی نہیں
 پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاق کو صوبے کا قرضدار قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق سے ہمیں 600 ارب نہیں 93 ارب روپے ملے ہیں، پنجاب ہمارے منصوبوں کی تقلید کر رہا ہے، پنجاب کے پاس سوائے ٹک ٹاک کے کچھ بھی نہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا وفاق ہر وقت کہتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی مد میں 600 ارب دیے گئے، لیکن کے پی کو صرف 93 ارب روپے انسداد دہشت گردی کی مد میں ملے ہیں، وفاق خیبرپختونخوا کا قرضدار ہے۔ مشیر خزانہ کے پی نے کہا کے پی حکومت نے 140 ارب پولیس پر، 106 ارب ضم اضلاع پر خرچ کیے پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاق کو صوبے کا قرضدار قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق سے ہمیں 600 ارب نہیں 93 ارب روپے ملے ہیں، پنجاب ہمارے منصوبوں کی تقلید کر رہا ہے، پنجاب کے پاس سوائے ٹک ٹاک کے کچھ بھی نہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا وفاق ہر وقت کہتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی مد میں 600 ارب دیے گئے، لیکن کے پی کو صرف 93 ارب روپے انسداد دہشت گردی کی مد میں ملے ہیں، وفاق خیبرپختونخوا کا قرضدار ہے۔ مشیر خزانہ کے پی نے کہا کے پی حکومت نے 140 ارب پولیس پر، 106 ارب ضم اضلاع پر خرچ کیے، ضم اضلاع کے لیے ہمیں صرف 66 ارب روپے ملے، 40ارب روپے صوبے کے وسائل سے ضم اضلاع پر خرچ کیے گئے، وفاق نے نیٹ ہائیڈل پاور، آئل اینڈ گیس رائلٹی کے پیسے دینے ہیں، انضمام کے 3 فی صد اضافی دینے کا بھی وعدہ کیا گیا لیکن آج تک ایک روپیہ نہیں ملا، اگر وفاق نے ہمارے حصے کے علاوہ کوئی پیسے دیے ہیں تو وہ بتائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر 3 ماہ بعد ضم اضلاع کے پیسے ملنے چاہئیں لیکن ابھی تک نہیں ملے، وفاق باقی صوبوں کو اضافی پیسے دے رہا ہے لیکن ہمیں اپنے پیسے نہیں مل رہے، احساس اپنا گھر، کامیاب جوان اور صحت کارڈ سارے منصوبے ہمارے ہیں، پنجاب کوئی ایک منصوبہ بتا دے جس کی ہم نے نقل کی ہو، ہم پنجاب کو سکھا رہے ہیں یہ لوگ پھر ہماری تقلید کرتے ہیں، پنجاب حکومت سے ہم صرف ٹک ٹاک ہی سیکھ سکتے ہیں۔