خیبر پختونخوا کا 77سال کا مجموعی قرض 725ارب ، صوبائی حکومت کے اشتہار کا خرچ اب تک صفر ہے
پشاور(آئی این پی )مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 1248ارب روپے کا قرض لیا۔اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا 77سال کا مجموعی قرض 725ارب روپے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20دن میں اتنا زیادہ قرض لیا، ایک ماہ میں 1248ارب روپے قرض کو بھی عطا تارڑ حکومت کی کامیابی قرار دیں گے، پاکستان کا قرض 70 ہزار 400ارب تک پہنچ گیا ہے، اپریل 2022سے 27ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے اشتہار کا خرچ اب تک صفر ہے، خواجہ آصف دو چیزوں میں پنجاب، وفاق اور خیبر پختونخوا کا موازنہ کر لیں لگ پتا جائے گا، اشتہارات خرچ و بیرون ملک سفر کے اخراجات خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں کتنے ہوئے ہیں۔