پاکپتن:ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تیز رفتارڈالے نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا ،موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونیوالے کی شناخت محمد حسین ولد خادم حسین عمر 55 سال ہوئی جو کہ الوردی شریف کا مکین تھا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔