سپیکر قومی اسمبلی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی کی ہمشیرہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور عملے کا سپیکر قومی اسمبلی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ایک پیغام میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ اور قومی اسمبلی کے افسران اور عملے نے سپیکر سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اورگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔سیکرٹری قومی اسمبلی سید طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری سعید احمد متلا، سپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی، ایڈوائزر قانون سازی محمد مشتاق، ڈائریکٹر جنرل میڈیا ظفر سلطان خان اور عملے کا اسپیکر قومی اسمبلی کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس اظہارکیا ۔ قومی اسمبلی کے افسران اور عملے ممبران نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اسپیکر قومی اسمبلی اور ان خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے لیے ہمت و حوصلہ عطا فرمانے کی دعاکی۔