سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اب ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے،وزیردفاع
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری ٰبی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا بل کہ ان سمیت سب بھاگے تھے، سول نافرمانی ناکام ہو جائے گی۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اب ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے، اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلایا تھا، تب بھی کسی نے عمل نہیں کیا تھا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے، انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، بشری بی بی خود جا رہی تھیں۔